آندھرا پردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے دو دلت رشتے
داروں کو گائے ذبح کرنے کے شہبے میں تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق 50 افراد پر مشتعل ہجوم نے دلت ذات سے تعلق رکھنے والے دو رشتہ دار موکتی الیشا اور وینکیتیشور راؤ کو پیر کے روز درخت سے باندھ کر اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ آندھرا پردیش کے ایک گاؤں میں مردہ گاؤں کی کھال اتار رہے
تھے۔
آندھرا پردیش کے مقامی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لنکا انکھا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جب گاؤں والوں نے موکتی الیشا اور وینکیتیشور راؤ کو مردہ گائے کی کھال اتارتے ہوئے دیکھا تو وہ سمجھے کہ وہ زندہ گائے کو ذبح کر رہے ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ہجوم نے جذبات میں آ کر موکتی الیشا اور وینکیتیشور راؤ پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس واقعے کے بعد اب تک سات افراد کو حراست میں لے لیا ہے